امریکی قیادت میں بننے والے نیٹو اتحاد نے یوکرین کی جانب سے نوفلائی زون بنانے کے مطالبے کو مسترد کر دیا۔
نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینزسٹو لٹنبرگ نے وزرائے خارجہ کے ساتھ ہنگامی ملاقات کے بعد کہا کہ کیف کے مطالبے پر یوکرین میں نوفلائی زون نہیں بنا سکتے ایسے اقدامات سے حالات مزید بگڑ کر سکتے ہیں اور پورا یورپ جنگ کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوفلائی زون بنانے کا واحد طریقہ نیٹو جیٹ طیاروں کو یوکرین کی فضا میں بھیجنا ہے جس لیے روسی طیاروں کو مار گرانا ہے پھر ہم ایسی صورتحال میں چلے جائیں گے جس کا نتیجہ تباہی، اموات اور مصائب میں اضافہ ہے۔
نیٹو سیکرٹری نے خدشہ ظاہر کیا کہ آئندہ دنوں میں یوکرین میں روس کے بڑھتے حملوں سے مزید اموات کے ساتھ ساتھ تباہی پھیلے گی زیادہ مصائب اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
نیٹو وزرائےخارجہ اجلاس کے بعد امریکی وزیرخارجہ بلنکن نے کہا کہ یوکرین کےخلاف روس کی جارحیت بندہونی چاہیے یوکرین میں روس کی جنگ کےپس منظرمیں مشکل امتحان کاسامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین میں جنگ سےعالمی برادری کو آزمایا جا رہا ہے امریکا اور یورپی یونین کو روس پر دباؤ برقرار رکھنا چاہیے۔