ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

’اسرائیل حماس کے حملے کا مناسب جواب دے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ اسرائیل حماس کے حملے کا مناسب جواب دے گا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نیٹو سیکرٹری نے کہا کہ اگرچہ اسرائیل کو حملوں کے خلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے لیکن وہ توقع کرتے ہیں کہ حماس کے ہفتے کے آخر میں ہونے والے حملے کا جواب مناسب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یقیناً جب ہم اسرائیل کے ردعمل کو دیکھیں گے تو یہ متناسب ہوگا اور یہ اہم ہے کیونکہ معصوم شہریوں کی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ادارے او سی ایچ اے نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں پر بمباری کے نتیجے میں 2 لاکھ 60ہزار سے زیادہ لوگ اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

انہوں نے فلسطینی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بمباری کی مہم نے 1ہزار سے زائد مکانات کو تباہ کردیا ہے اور 560 کو اس قدر شدید نقصان پہنچا ہے کہ وہ ناقابل رہائش ہیں۔

انہوں نے متنبہ کیا ہے کہ جو لوگ بے گھر نہیں ہوئے ہیں ان کے لیے بنیادی ضروریات کو پورا کرنے مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں