اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

عمر کا طعنہ دینے والوں کو نعمان علی کا کرارا جواب

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی نے عمر کا طعنہ دینے والوں کو کرارا جواب دے کر ناقدین کے ‏منہ بند کرا دیے۔

زمبابوے کے خلاف ہرارے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پانچ شکار کرنے والے لیفٹ آرم اسپنر نعمان ‏علی نے کہا کہ عمر سےکوئی فرق نہیں پڑتا، کھلاڑی میں اسکل اورفٹنس ہونی چاہیے۔

صحافیوں سے ورچوئل کانفرنس میں 34 سالہ اسپنر نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کبھی ہمت ‏نہیں ہاری، موقع ملا اور پرفارمنس ہورہی ہے۔

3رنز کی دوری سے کیریئر کی پہلی ٹیسٹ سنچری مکمل نہ کرنے پر اسپنر نے کہا کہ سنچری ‏مکمل نہ کرنے کا بہت افسوس تھا، خوشی ہوتی اگر سنچری بناتا۔

ہرارے ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر فالو آن کا شکار زمبابوین ٹیم نے دوسری اننگز میں 9 وکٹیں 220 رنز پر گنوادیں، پاکستان کو جیت کے لیے صرف ایک وکٹ درکار ہے جبکہ زمبابوے کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لے مزید 158 رنز بنانے ہوں گے۔

ریگس چکبوا نے 80 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، کپتان برینڈن ٹیلر 49 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا نشانہ بنے، لک جونگوی 31 اور بلیسنگ مزرابانی بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے اسپنر نعمان علی نے پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں