جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

نعمان اعجاز کے ایک فیصلے نے شان شاہد کا کیریئر کیسے بچایا؟

اشتہار

حیرت انگیز

نعمان اعجاز اور شان شاہد پاکستانی شوبز انڈسٹری کے بڑے نام ہیں جنہوں نے متعدد فلموں میں کام کر کے اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا۔

پاکستانی فلمساز سید نور نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران بتایا کہ ماضی میں نعمان اعجاز کے ایک فیصلے نے کیسے شان شاہد کا فلمی کیریئر بچایا جب اُن کی فلمیں فلاپ ہو رہی تھیں۔

سید نور نے بتایا کہ 1996 میں ریلیز ہونے والی فلم ’گھونگٹ‘ میں نعمان اعجاز مرکزی کردار نبھانے والے تھے لیکن کسی وجہ سے انہوں نے معذرت کی اور فلم چھوڑ کر چلے گئے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ جب نعمان اعجاز نے فلم چھوڑی تو مجھے شان شاہد کو مرکزی کردار دینے کا موقع مل گیا، لیکن فلم کے پروڈیوسر شہزاد رفیق و دیگر نے انکار کر دیا تھا کیونکہ اُس وقت شان شاہد کی فلمیں فلاپ جا رہی تھیں۔

سید نور نے بتایا کہ میں نے ضد کی کہ شان شاہد ہی مرکزی کردار ادا کریں گے کیونکہ مجھے لگتا تھا کہ وہ کردار اچھی طرح نبھا سکتے ہیں، جب ہم نے ان کے نام کا اعلان کیا تو جنہوں نے فلم خریدی ہوئی تھی وہ چھوڑ کر چلے گئے اور کہا ہمارے پیسے واپس کریں۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے پروڈیوسر سے کہا کہ جو کرنا ہے کریں لیکن فلم شان شاہد کے ساتھ ہی بنے گی۔

سید نور نے بتایا کہ جب ’گھونگٹ‘ ریلیز ہوئی تو اس میں شان شاہد اور صائمہ نور کی پرفارمنس کو بے حد پسند کیا گیا، اس فلم کے ذریعے ان دونوں کا کم بیک (comeback) ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں