ہفتہ, جون 21, 2025
اشتہار

نعمان اعجاز نے معاذ صفدر کی وائرل ویڈیو پر تنقید کردی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے یوٹیوبر معاذ صفدر کی وائرل ویڈیو پر تنقید کردی۔

یوٹیوبر معاذ صفدر نے اہلیہ صبا کو سالگرہ پر پھولوں کا انتہائی قیمتی گلدستہ دیا جس کی قیمت تین سے چار لاکھ روپے بتائی گئی اور ویڈیو سوشل میڈیا پر کئی دنوں تک زیر بحث بھی رہی تھی۔

اسی وائرل ویڈیو پر پاکستان شوبز کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے بھی رائے کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پیغام شیئر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے تحائف اگرچہ دل کو بھاتے ہیں، مگر سادگی اور اعتدال کو ترجیح دینا زیادہ بہتر ہے۔

نعمان اعجاز نے مداحوں کو پیغام دیا کہ یہ صرف ویڈیو کا کانٹینٹ ہے حقیقی محبت نہیں اس لئے کوئی بھی لڑکی اپنے شوہروں سے اس قسم کے قیمتی تحائف کیلئے اُمید نہ کرے اور ان پر دباؤ نہ ڈالے۔ نعمان اعجاز نے مزید کہا کہ اب مظلوم شوہر پھر سے برداشت کریں گے۔

اداکار  نے واضح کیا کہ رشتے میں محبت سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے والی چیزوں پر مواد بنانا نہیں بلکہ حقیقی رشتے احترام، سمجھ اور حقیقی تعلق پر استوار ہوتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں