تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

’عمران خان کے علاوہ کوئی وزیراعظم قبول نہیں‘

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوشین شاہ بھی موجودہ سیاسی صورت حال میں وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئیں۔

معروف اداکارہ نوشین شاہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’عمران خان کے علاوہ کسی کو ملک کا کوئی دوسرا وزیراعظم قبول نہیں کروں گی۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’میں اب کسی دوسری پارٹی کو ووٹ نہیں دوں گی، عمران خان کے سوا کسی بھی شخص کو پاکستان کا وزیراعظم قبول نہیں کروں گی۔‘

نوشین شاہ نے مزید لکھا کہ ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 

یاد رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد پر ووٹنگ کے لیے قومی اسمبلی کا اسپیکر اسد قیصر کی زیرِ صدارت شروع ہونے والا اجلاس ساڑھے چوتھی مرتبہ ساڑھے 9 بجے تک ملتوی کردیا گی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل متعدد اداکاروں شان شاہد، ثمینہ پیرزادہ، منیب بٹ ودیگر کی جانب سے وزیراعظم کی حمایت میں بیان دیے گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -