بدھ, جون 18, 2025
اشتہار

والدہ میرے شوبز میں آنے کے خلاف تھیں، نوشین شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ نوشین شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ والدہ ان کے شوبز میں آنے کے خلاف تھیں۔

اداکارہ نوشین شاہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی اور شوبز سمیت دیگر موضوعات کر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے معاشرے میں آج بھی شوبز سے وابستہ خواتین کو شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، جس کی وجہ سے کئی باصلاحیت لڑکیاں اس میدان میں قدم رکھنے سے ہچکچاتی ہیں۔

یہ پڑھیں: اداکارہ نوشین شاہ کا ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا اعتراف

اداکارہ کے مطابق جب انہوں نے اداکاری کا آغاز کیا تھا تو ان کی والدہ کو یہ شعبہ بالکل پسند نہیں تھا اور وہ ان کے فیصلے کے سخت خلاف تھیں لیکن وقت کے ساتھ انہوں نے میری محنت کو تسلیم کیا، میرے لیے ان کی رضامندی سب سے اہم تھیں اور آج وہ میری سب سے بڑی حامی ہیں۔

نوشین شاہ نے کہا کہ بعض اوقات چچا، چاچی یا دیگر قریبی رشتہ دار صرف اس وجہ سے قطع تعلق کر لیتے ہیں کہ لڑکی نے اداکاری کو اپنا پیشہ بنایا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی لڑکی مڈل کلاس پس منظر سے تعلق رکھتی ہو اور اداکاری جیسے شعبے کا انتخاب کرے تو اسے معاشرتی اور خاندانی سطح پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں