بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

ہر کوئی مجھے چڑیل کی طرح سمجھتا ہے، نوشین شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈراموں میں اپنی لاجواب اداکاری کے جوہر دکھانے والی نوشین شاہ کا کہنا ہے کہ پوری شوبز انڈسٹری کو ایسا کیوں لگتا ہے کہ میں لوگوں کو مارتی ہوں۔

نوشین شاہ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں ان سے شوبز انڈسٹری میں جھگڑے کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ کافی حیران ہوئیں۔

اداکارہ نے جواب میں کہا کہ ایسا نہیں ہے، پوری انڈسٹری ایسا کیوں سوچتی ہے کہ میں لوگوں کو مارتی ہوں؟ ہر کوئی مجھے چڑیل کی طرح سمجھتا ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔

- Advertisement -

پوڈکاسٹ میں نوشین شاہ سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے کسی خاتون کے ساتھ ایسا جھگڑا کیا جس میں بال کھینچے ہوں؟ اداکارہ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایسے جھگڑے دو سے تین بار کیے ہیں۔

نوشین شاہ نے مزید کہا کہ جب آپ کسی کو مارتے ہیں تو آپ یہ نہیں سوچیں گے کہ سامنے کھڑا شخص آپ کو نقصان پہنچائے اور پھر آپ اسے ماریں، آپ صرف اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کو اسے مارنا ہے۔

ساتھ ہی اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ جب ایک شخص اپنے دماغ سے حملہ کر سکتا ہے تو اسے ہاتھوں سے حملہ کرنے کی کیا ضرورت ہے، وہ اپنے الفاظ سے حملہ کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں