ہوم انٹرٹینمںٹ شہروز سبزواری نے میری زندگی بچائی، نوشین شاہ کا اعتراف

شہروز سبزواری نے میری زندگی بچائی، نوشین شاہ کا اعتراف

0
شہروز سبزواری نے میری زندگی بچائی، نوشین شاہ کا اعتراف

کراچی: معروف اداکارہ نوشین شاہ نے اعتراف کیا ہے کہ شہروز سبزواری نے میری زندگی اس وقت بچائی جس وقت میں مرنے  والی تھی۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ نوشین شاہ نے ٹی وی انٹرویو میں اعتراف کیا کہ وہ چند سال قبل ڈپریشن کا شکار ہوکر زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا تھیں اس وقت شہروز سبزواری وہ اداکار تھے جنہوں نے مجھے نئی زندگی دی۔

نوشین شاہ نے کہا کہ شہروز سبزواری کو جب اس بات کا علم ہوا کہ میں ڈپریشن کا شکار ہوگئی ہوں تو انہوں نے ڈاکٹرز سے اپائٹمنٹ لی اور میرا علاج کرانے میں مدد کی۔

[bs-quote quote=”لوگ مجھے پاگل کہنے لگے تھے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”نوشین شاہ”][/bs-quote]

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بیماری کے دنوں میں میرا رویہ ایسا ہوگیا تھا کہ لوگ مجھے پاگل کہنے لگے تھے اور لوگوں کی جانب سے کہا جاتا تھا کہ یہ پاگل ہوگئی ہے۔

نوشین شاہ کے مطابق ڈاکٹرز نے ان سے کہا کہ وہ غلط دواؤں کا استعمال کررہی تھیں جس کی وجہ سے ان کی بیماری میں اضافہ ہوتا چلا گیا پھر ڈاکٹر نے انہیں ایک میڈیسن دی جس سے ان کی بیماری میں واضح بہتری آتی چلی گئی۔

انہوں نے کہا کہ میں ںے بری عادات کا خاتمہ کیا اور دواؤں کے استعمال کے ساتھ اپنی روٹین میں کچھ تبدیلی کی اور عبادت کرنے لگی تو میری طبیعت ٹھیک ہوگئی۔

اب نوشین شاہ ایک نئی اداکارہ کے طور پر سامنے آئی ہیں اور اپنی کیریئر پر فوکس کررہی ہیں اور آن لائن ہیلتھ کلاس لے کر اپنی صحت کا بھی خیال رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مینٹل ہیلتھ کے حوالے سے آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے جس سے بہت سے لوگوں کی زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں۔

Comments