ہفتہ, نومبر 9, 2024
اشتہار

نوشین شاہ لندن میں پیش آئے واقعے کو بتاتے ہوئے شرمندہ ہوگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوشین شاہ لندن میں اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کو بیان کرتے ہوئے شرمندہ ہوگئیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دھوکہ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ نوشین شاہ نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران لندن میں پیش آئے ناخوشگوار واقعے سے متعلق اظہار خیال کیا۔

نوشین شاہ نے بتایا کہ ’لندن میں ہم ایوارڈ تقریب میں شرکت کے لیے گئے تھے وہاں ناشتے کے دوران میں نے ’ہاٹ ڈاگ‘ کھا لیے بعد میں پتا چلا کہ وہ خنزیر کے گوشت سے بنے تھے۔‘

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ’میں نے کھا تو لیے لیکن ذائقہ گندا سا آرہا تھا میں سوچنے لگی کہ یہ کیا چیز ہے، اس کے ساسز کا تو مجھے کچھ ذائقہ محسوس نہیں ہورہا ہے۔‘

اداکارہ نے بتایا کہ بوفے لگا ہوا تھا ایک شخص سے پوچھا کہ یہ کیا چیز ہے اس نے بتایا کہ خنزیر کے گوشت کا ہاٹ ڈاگ ہے۔

نوشین شاہ کا کہنا تھا کہ اس کا یہ بتانا تھا کہ ’میں نے جو اسپیڈ پکڑی ہے اور الٹیاں کرتی رہی۔‘

انہوں نے کہا کہ غلطی ہوگئی جان بوجھ تو نہیں کھایا تھا، میں سو فیصد یقین کے ساتھ کہہ سکتی ہوں کہ کسی نہ کسی نے زندگی میں اس طرح کی ایک نہ ایک چیز کی ہوتی ہے جانے انجانے میں یا بے وقوفی میں آپ کھا جاتے ہیں اور بعد میں پتا چلتا ہے کہ کھایا کیا ہے۔

نوشین شاہ نے کہا کہ ’اب تو میں ہر جگہ جاکر پوچھتی ہوں کہ حلال کھانا ہے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں