تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

نیول چیف کی کمانڈر رائل سعودی بارڈر گارڈ اور ایسٹرن فلیٹ کمانڈر سے ملاقاتیں

ریاض: نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کمانڈر رائل سعودی بارڈر گارڈ اور ایسٹرن فلیٹ کمانڈر سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے سعودی عرب میں کمانڈر رائل سعودی بارڈر گارڈ اور ایسٹرن فلیٹ کمانڈرسے ملاقاتیں کیں۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور اور باہمی اشتراک کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور بحری امن اور استحکام میں پاک بحریہ کی کاوشوں پر بھی روشنی ڈالی۔

کمانڈر رائل سعودی بارڈر گارڈ نے بحری تجارت کی آزادانہ نقل و حمل کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار اور خدمات کو سراہا۔

ترجمان کے مطابق سعودی ایسٹرن فلیٹ کمانڈر نے بھی بحری امن اور استحکام کو فروغ دینے کے سلسلے میں پاک بحریہ کی کاوشوں کی تعریف کی۔

نیول چیف نے کنگ فہد نیول اکیڈمی کے دورے کے دوران اکیڈمی کے کمانڈنٹ سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور، تعلیم و تربیت اور نوجوان افسران کی صلاحیتوں میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سربراہ پاک بحریہ نے سعودی اور خلیجی ممالک کے کیڈٹس اور مڈ شپ مین سے بھی خصوصی بات چیت کی اوراکیڈمی کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -