20.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

8 ستمبر کا دن پاک بحریہ کے نام

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آٹھ ستمبر 1965 کو بھارتی بحریہ نے پاک سرزمین پر شب خون مارنے کی ناپاک جسارت کی تو پاک بحریہ نے دشمن کی اینٹ سے اینٹ بجادی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں یوم بحریہ آج ملی جوش وجذبے سے منایا جارہاہے ، 7 اور 8 ستمبر کی درمیانہ شب پاک بحریہ نے بھارتی نیول بیس دوارکا پر حملہ کیا، آپریشن سومناتھ میں پاک بحریہ کے سات جنگی جہازوں نے حصہ لیا۔

حصہ لینے والوں میں پی این ایس بابر، خیبر، بدر، جہانگیر، عالمگیر، شاہجہان اور ٹیپو سلطان شامل تھے، صرف 4 منٹ میں بھارتی نیول بیس آگ کا ڈھیر بنادیا گیا۔

- Advertisement -

پاک بحریہ کی شدید بمباری سے بھارتی ایئر فورس کا ریڈار بھی زمین بوس ہو گیا اور پاک بحریہ کےنڈراور اپنے پانیوں سے 120 میل دور بھارتی سرزمین پر حملے نے بھارتی بحریہ کو شل کر دیا۔

صرف چند میل کی دوری پر موجود بھارتی جنگی جہاز ’’میسور‘‘اور ’’تلوار‘‘نے مدد کی اپیل کا جواب دینے سے ہی انکار کر دیا جبکہ بھارتی جنگی جہازوں نے جنگ کی باقی مدت خوف کے مارے بندرگاہوں میں کھڑے ہی گزار دی۔

یوم بحریہ کی مناسبت سےبننےوالی دستاویزی فلم’’ضرب‘‘کا پرومو جاری کردیا گیا ہے، ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے دستاویزی فلم انیس سو پینسٹھ میں دوارکا پر کیے گئے آپریشن سومنات کی جنگی روداد ہے، بحری جنگی تاریخ میں آپریشن سومنات ایسی ضرب ہے جو دشمن کبھی نہ بھولے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں