تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ناروے کے طلبا نے دارالحکومت کو خطرے میں ڈال دیا

اوسلو: یورپی ملک ناروے میں طلبا کی جانب سے ہونے والی پارٹی دارالحکومت میں کورونا کے پھیلاؤ کا سبب بن گئی، سیکڑوں افراد قرنطینہ میں چلے گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں طلبا نے ایک پارٹی کا اہتمام کیا جس کے باعث شہر کا مغربی حصہ وبا کی لپیٹ میں آگیا ہے، سیکڑوں افراد نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہائی اسکول کے طلبا نے مذکورہ پارٹی منعقد کی تھی۔ ناروے زبان میں ’رُس‘ کھلانے والی اس تقریب کو اس اسکینڈینیوین ملک میں ایک اہم ثقافتی ایونٹ کی حیثیت حاصل ہے۔

کورونا انفیکشن ٹریسنگ ٹیم کا کہنا ہے کہ جشن منانے والے طلبا کے زیر استعمال 5 بسوں سے کورونا وائرس پھیلا جس کی وجہ سے اوسلو کے مغربی حصے میں قائم تمام ہائی اسکول متاثر ہوئے۔

وبائی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ انتظامیہ نے اقدامات شروع کردیے۔ خیال رہے کہ ناروے میں جلد ہی 18 تا 44 سالہ شہریوں کی ویکسینیشن شروع ہونی ہے۔

Comments

- Advertisement -