اشتہار

میرا فون نمبر لائیو شو میں لیک ہوا پھر۔۔۔۔۔نوید رضا نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار نوید رضا نے انکشاف کیا ہے کہ میرا فون نمبر لائیو شو میں لیک ہوگیا تھا۔

اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں اداکار نوید رضا نے شرکت کی اور سیگمنٹ ’پردہ اٹھا دیں‘ میں واقعے سے متعلق بتایا۔

نوید رضا نے کہا کہ مزاحیہ اداکار عدیل امجد نے فیصل قریشی کے شو ’سلام زندگی‘ میں میرا فون نمبر لیک کیا تھا اور میں اس شو میں شریک بھی نہیں تھا۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ اب بھی نامعلوم نمبرز سے فون کالز موصول ہوتی ہیں حالانکہ یہ شو تقریباً پانچ سال قبل بند ہوچکا ہے جبکہ روز قبل بھی کالز موصول ہوئی ہیں۔

نوید رضا نے کہا کہ صبح جم میں تھا جب چند ہی منٹوں میں متعدد فون کالز کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ پر پیغامات موصول ہونا شروع ہوگئے۔

اداکار نے بتایا کہ شروع میں اس سب کو پرسکون طریقے سے سنبھالنے کی کوشش کی اور سب کو بتاتا رہا کہ یہ میں نہیں ہوں، اور کچھ وقت کے لیے سیل فون بند بھی کیا لیکن کالز کم ہونے کا نام نہیں لے رہی تھیں پھر میں نے غصہ کرنا شروع دیا تھا۔

نوید رضا نے کہا کہ اس سلسلے کو ختم ہونے میں تقریباً ایک سال لگا تھا۔

واضح رہے کہ نوید رضا نے حال ہی میں ڈرامہ سیریل ’عداوت‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس کی دیگر کاسٹ میں شازیل شوکت، فاطمہ آفندی، دانیہ انور، سعد قریشی، سید جبران، راحت غنی ودیگر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں