اشتہار

’عمران خان پر حملہ کرنے والا ملزم نوید تربیت یافتہ ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی رہنما مصدق عباسی نے کہا ہے کہ وزیر آباد میں عمران خان پر حملہ کرنے والا ملزم نوید تربیت یافتہ ہے اور اس نے منصوبے کے تحت حملہ کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر گزشتہ ماہ حقیقی آزادی مارچ کے دوران وزیر آباد میں قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے حوالے سے قائم جے آئی ٹی کی اب تک کی تفتیش کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے لاہور میں پریس کانفرنس کی اور کئی انکشافات کیے۔

مصدق عباسی نے بتایا کہ جے آئی ٹی نے مذکورہ واقعے کی تین حوالوں سے تفتیش کرنی تھی۔ ملزم نوید کو پولی گرافک ٹیسٹ سے گزارا گیا۔ نوید تربیت یافتہ ہے اور اس نے پلاننگ کے تحت یہ حملہ کیا تھا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا عمران خان پر حملہ کرنے والے ایک سے زیادہ لوگ تھے۔ کتنے لوگ تھے؟ اس کا تعین کرنا ابھی باقی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کو زبیر نیازی نے جوائن نہیں کیا اور عمران خان بھی شامل نہیں ہو رہے ہیں۔ ان کا موقف ہے کہ مقدمے پر ہمارا موقف نہیں لیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں