بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

نوین نقوی نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوین نقوی نے شادی نہ کرنے کی وجہ بیان کردی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’آپا شمیم‘ میں نوین نقوی، سلیم شیخ کی اہلیہ اور زوہا توقیر کی والدہ کا کردار نبھا رہی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے سراہا بھی جارہا ہے۔

’آپا شمیم‘ کی ہدایت کاری کے فرائض ذیشان علی زیدی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی اسما سیانی نے لکھی ہے۔

- Advertisement -

نوین نقوی وی جے، صحافی، ماڈل اور اداکارہ ہیں وہ نوعمری سے ہی میڈیا سے وابستہ ہیں۔

اداکارہ کچھ عرصہ قبل نیویارک روانہ ہوئیں جہاں وہ کچھ سال مقیم تھیں پھر واپس آئیں اور اس وقت ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

تاہم اداکارہ نوین نقوی نے طویل عرصے بعد شوبز میں واپسی کی اور حالیہ انٹرویو میں بال ڈائی نہ کرنے اور شادی نہ کرنے پر اظہار خیال کیا۔

نوین نقوی نے بتایا کہ ان کے بال 26 سال کی عمر میں سفید ہونے لگے تھے جب وہ نیوز اینکر تھیں تو اسے رنگنے کے لیے کہا گیا بعدازاں وہ بطور صحافی کام نہیں کررہی تھیں تو بال نہیں رنگے اور انہی بالوں کے ساتھ اپنی پہچان بنائی۔

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ وہ سنگل ہیں اور معاشرے میں سنگل لوگوں کے بارے میں بہت کچھ کہا جاتا ہے لیکن میرے پاس مضبوط سپورٹ سسٹم ہے اور والدین، بہن بھائیوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ میں اتنا کچھ کرنے میں کامیاب رہی اور اپنی زندگی سے مطمئن بھی ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں