جمعرات, مارچ 6, 2025
اشتہار

نوین نقوی نے اپنے کیریئر کا آغاز کیسے کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی اداکارہ نوین نقوی کا کہنا ہے کہ ماڈؒلنگ سے انہوں نے شوبز کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شان سحور‘ میں ڈرامہ سیریل ’آپا شمیم‘ کی اداکارہ نوین نقوی نے شرکت کی اور شوبز کیریئر سے متعلق اظہار خیال کیا۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے ماڈلنگ سے شروعات کی تھی، محسن سعید کوآرڈینیٹ کرتے تھے، میری دوست ماڈلنگ کرتی تھیں تو ان سے ملنا جلنا رہتا تھا فوٹو گرافر نے مجھے ایک شادی میں دیکھا اور ماڈلنگ کرنے کا کہا تھا۔

نوین نقوی نے کہا کہ غضنفر علی نے مجھے ایک شو کرنے لیے بلایا تھا لیکن گھر سے اجازت لینے میں مشکل ہوئی پھر بڑے بھائی نے ساتھ دیا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ اس زمانے میں لڑکیوں کے لیے ٹیلی وژن پر کام کرنا مشکل تھا لیکن بڑے بھائی نے کہا کہ کرنے دیں، اس وقت میں نے اے لیول کیا تھا۔ اس وقت موقع ملا پھر ماڈلنگ اور میزبانی کی۔

انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ اداکاری شروع کی تو پھر بہت جلدی آفرز آنا شروع ہوگئیں، میں خوش قسمت تھی کہ سینئر اداکاروں کے ساتھ کام کیا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’آپا شمیم‘ میں نوین نقوی نے سلیم شیخ کی اہلیہ اور زوہا توقیر کی والدہ کا کردار نبھایا جسے مداحوں کی جانب سے سراہا گیا۔

’آپا شمیم‘ کی ہدایت کاری کے فرائض ذیشان علی زیدی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی اسما سیانی نے لکھی ہے۔

نوین نقوی وی جے، صحافی، ماڈل اور اداکارہ ہیں، وہ نوعمری سے ہی میڈیا سے وابستہ ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں