پیر, جنوری 6, 2025
اشتہار

نوین وقار کا شادی سے متعلق خواتین کو اہم پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ نوین وقار کا کہنا ہے کہ غلط شخص سے شادی کرنے سے بہتر ہے تنہا زندگی گزاری جائے۔

نوین وقار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں شادی سے متعلق کھل کر باتیں کیں اور غیر شادی شدہ خواتین کو پیغام دیا کہ وہ شادی کیلیے فکر مند نہ ہوں کیونکہ شادی جب ہونی ہوگی ہو جائے گی، اور اگر نہیں ہوئی تو اس کے بغیر بھی زندگی گزر سکتی ہے۔

نوین وقار کا شادی سے متعلق خواتین کو اہم پیغام

- Advertisement -

اداکارہ نے کہا کہ ہر کوئی شادی کے بارے میں مجھ سے پوچھتا ہے لیکن مردوں سے کبھی اس بارے میں سوال نہیں کیا جاتا، لوگوں کو یہ سوال صرف خواتین سے نہیں کرنا چاہیے۔

خیال رہے کہ نوین وقار 2012 میں کامیڈین اظفر علی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں اور ان کی شادی 2015 میں ختم ہوگئی تھی۔

نوین وقار کا شادی سے متعلق خواتین کو اہم پیغام

گزشتہ سال دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہر شخص اپنی زندگی میں کسی نہ کسی مشکل وقت سے گزرتا ہے اور وہ لمحہ خوشگوار یادیں یا تجربات نہیں چھوڑتا میرے زندگی میں بھی طلاق کے بعد ایسا ہی کچھ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ کیریئر کے اس وقت اس لمحے سے گزرنا مشکل تھا اور میں‌ کافی عرصے کے بعد اس سے باہر نکل سکی، میں نے سوشل میڈیا پر کبھی اپنی طلاق کے بارے میں کچھ بھی پوسٹ نہیں کیا اس کی وجہ یہ تھی کہ میں اپنی نجی زندگی سے متعلق کوئی خبر شیئر نہیں کرنا چاہتی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں