تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

‘عمران خان کو بھائی کیوں کہا’؟ بھارتی میڈیا سدھو پر آگ بگولہ

اسلام آباد: ‘عمران خان بڑا بھائی ہے بہت پیار دیا’، سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کے اس بیان نے بھارتی میڈیا کو آگ بگولہ کردیا۔

بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے نوجوت سنگھ سدھو گذشتہ روز کرتارپور پہنچے، جہاں میڈیا سے گفتگو میں سدھو کا کہنا تھا کہ عمران خان ذہین انسان ہیں ، وہ میرا بڑا بھائی ہے۔

نوجوت سنگھ سدھو کے اس بیان پر بھارتی میڈیا سیخ پا ہوگیا اور کانگریس رہنما پر تابڑ توڑ حملے شروع کردئیے، ایسے میں بی جے پی ترجمان سمبت مشرا کے بیان نے جلتی تیلی کا کام کیا۔

بی جے پی ترجمان سمبت پاترا نے پریس کانفرنس سدھو پر الزام عائد کیا کہ سدھو پاکستان سے رشتہ بڑے بھائی تک لے آئے ہیں، وہ ماضی میں بھی پاکستان کی تعریف کرتے رہے ہیں، سدھو کا بیان یونہی نہیں آیا، یہ کانگریس کی سوچی سمجھی سازش ہے، بتایا جائے کہ کیا پریانکا گاندھی بھی پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو اپنا بڑا بھائی مانتی ہیں؟۔

جواب میں کانگریس کے ایک رہنما نے کہا کہ بی جےپی رہنما مودی جی جپھیاں مارتےتھےتب ٹھیک تھا۔

دوسری جانب سابق بھارتی کرکٹر اور بی جے پی رہنما گوتم گمبھیر نے بھی ٹوئٹر پر نوجوت سنگھ سدھو کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’ اپنے بیٹے یا بیٹی کو بارڈر پر بھیجیں اور پھر اُس ریاست کے سربراہ (عمران خان) کو اپنا بڑا بھائی کہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: سدھو کا بھارت روانگی پر دو طرفہ تجارت کی بحالی پر زور

کرتارپور میں میڈیا سے گفتگو نے نوجوت سنگھ سدھو نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی دروازے کھولنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ تجارت سےدونوں ملکوں کےکسانوں کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری زبان ثقافت سب ایک ہی ہے، یہ محض سرحدی دوریاں ہیں جو ہمیں ایک دوسرے سے جدا نہیں کرسکتیں۔

Comments

- Advertisement -