پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

نوجوت سنگھ سدھو کا کرتارپور کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی سیاست دان اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ دربار صاحب کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے بے قرار ہوں، دنیا بھر میں بسنے والے کروڑوں سکھ اپنی مقدس دھرتی کی زیارت کے لیے بےتاب ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سیاست دان اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور 9 نومبر کو کرتاپور کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ بابا گرونانک کے 550ویں جنم دن پر افتتاح تاریخی موقع ہے، حکومت پاکستان اور وزیراعظم عمران خان کے شکر گزار ہیں۔

سینیٹر فیصل جاوید نے نوجوت سنگھ سدھو کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 9 نومبر کو افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ انہوں نے نوجوت سنگھ سدھو سمیت پوری دنیا کے سکھوں کو دربار صاحب کے افتتاح کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سدھو سمیت تمام سکھ بھائیوں کی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔

کرتارپور راہداری کا افتتاح ، بھارتی حکومت نوجوت سنگھ سدھو کیلئے ولن بن گئی

کرتارپور کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے نوجوت سنگھ نے بھارتی حکومت کو دوسرا خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ گوردوارہ کرتارپور صاحب کے درشن اور افتتاحی تقریب میں شرکت کی اجازت دی جائے، کرتارپور راہداری کے ذریعے 9 نومبر کو پاکستان جانا چاہتا ہوں، کرتارپور سے جانے کی اجازت نہیں دی جاتی تو واہگہ سے جانے دیا جائے تاہم بھارتی حکومت نے سدھو کو تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان بابا گرونانک کے 550ویں یوم پیدائش کے موقع پر کرتارپور راہداری کھولنے کے لیے پُرعزم ہے، کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب 9 نومبر کو ہوگی، جس میں وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر حکام شرکت کریں گے، افتتاح کے بعد یہ پاکستان کا سب سے بڑا گردوارہ بن جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں