لاہور : سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سدھو کا کہنا ہے کہ جو چیز 73سال میں نہیں ہوئی وہ ہونا کسی معجزے سے کم نہیں، 12 کروڑ سکھوں کو اس سے بڑی خوشی نہیں دی جاسکتی جبکہ گورنر پنجاب نے کہا سکھ بہن بھائیوں کویقین دلاتاہوں حکومت تمام انتظامات کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سدھو گورنرہاؤس پہنچ گئے، جہاں انھوں نے گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کی، ملاقات میں گورنر پنجاب نے کہا نوجوت سدھواگرالیکشن لڑیں تو ہرانا مشکل ہوگا، آج ایک اچھا دن ہے، سکھ بہن بھائیوں کویقین دلاتاہوں حکومت تمام انتظامات کرے گی۔
چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نےایک تاریخی فیصلہ کیاہے، بھارت کی حکومت نے بھی اس فیصلے کی تائید کی۔
اس موقع پر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کل کا دن 12کروڑعوام کےلیےبہت اہم ہے، کچھ لوگ عمران خان اورگورنرصاحب جیسےہوتےہیں جوتاریخ بناتےہیں، 73 سال سے سکھ اس وقت کاانتظارکررہےتھے، اب یہ ایک خیال حقیقت میں تبدیل ہونےجارہاہے۔
سابق بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ 12 کروڑسکھوں کو اس سےبڑی خوشی نہیں دی جاسکتی ، کرتارپورراہداری کھول کرمحبتوں کے بے شمار دروازے کھولے گئےہیں۔
سدھو نے کہا کہ گرونانک کےبولوں کوہمیشہ یادرکھیں گے،بابافریدکی عظمت کوہمیشہ یادرکھیں گے، ہرپنجابی سکھ کےدل سےایک مہک اٹھ رہی ہے، جو چیز 73سال میں نہیں ہوئی وہ ہونا کسی معجزے سے کم نہیں، رنگ لاتی ہے، حنا پتھر پرپس جانے کے بعد۔
[bs-quote quote=”کچھ لوگ ہوتے ہیں جوتاریخ بناتےہیں،عمران خان ان میں سےہے” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]
ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ہوتے ہیں جو تاریخ بناتے ہیں، عمران خان ان میں سے ہے، اس مرتبہ پاک دھرتی سے مٹی بھی لے کر جاؤں گا، پاکستان جیوے سارا آسمان جیوے میرا یار دلدار عمران خان جیوے۔
نوجوت سنگھ سدھو نے کہا مجھے یقین تھا جو بات میرے کان میں کی گئی وہ پوری ہوگی، پنجاب میل لاہور سے امرتسر نہیں ماسکو تک لے جانی ہے، سکھ یاتری کہتےہیں پتہ ہی نہیں لگتا پاکستان میں ہیں محبت ملتی ہے، امن راہداری دشمنی مٹاکر دوستی بنائےگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دوملکوں میں امن کاپیغام لایاہوں آپس میں ملانےآیاہوں، کرتارپورکوریڈورسےتجارت اورروزگارمیں اضافہ ہوگا، پتھر اس درخت کو مارے جاتے ہیں، جس پرپھل ہوتاہے۔
کل ہماری73سال کی مرادپوری ہونےجارہی ہے، سدھو
اس سے قبل بھارت کے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ کل کادن بہت خاص ہےاورتاریخ رقم ہونےجارہی ہے، کل ہماری73سال کی مرادپوری ہونےجارہی ہے، حکومت پاکستان کےفیصلےسےسکھ برادری بہت خوش ہے.
نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ 3ماہ پہلے آیا تھا بھارت میں لوگوں نے تنقید کی مگریہاں لوگوں نےپیاردیا، 73سال میں جونہیں ہوسکاوہ3ماہ میں ہونے جارہا ہے۔
انھوں نے مزید کہا تھا کہ ہرمشکل کاحل ہوتاہےآج نہیں توکل ہوتاہے، مسئلے جنگوں سے نہیں مذاکرات کی میز پر حل کیے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان نےبیج بویاتھاوہ آج تناور درخت بن گیا ہے، نوجوت سنگھ سدھو
یاد رہے بھارت کے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کرتارپورراہداری تقریب میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ تھے، میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے بیج بویاتھاوہ آج تناور درخت بن گیا ہے، اپنے دوست عمران خان،حکومت اورعوام کاشکریہ اداکرتاہوں، کرتارپور کوریڈور دنیا بھر کے سکھوں کے لئے دیوانگی سے کم نہیں۔
بھارت کے سابق کرکٹر نے کہا تھا تین مہینے پہلے کے وعدے کی آج تکمیل ہوئی، میرا خواب آج شرمندہ تعبیرہوا، بہت خوشی محسوس کررہا ہوں، مذہب کو راج نیتی اور سیاست کے چشمے سے نہ دیکھیں، دنیا میں کوئی ایسا مذہب یا قانون نہیں ، جو کسی کوعبادت سے روکے۔