اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

نوجوت سنگھ سدھو کو رہائی کا پروانہ مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: پنجاب کانگریس کے سابق صدر نوجوت سنگھ سدھو کو جیل سے رہائی کا پروانہ مل گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو دس ماہ قید میں گزارنے کے بعد آج رہا ہوگئے، سابق بھارتی کرکٹر کی رہائی پر ان کے حامیوں نے پرتپاک استقبال کیا۔

والد کی رہائی پر سدھو کے بیٹے کرن سدھو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دس ماہ خاندان کے لئے بہت مشکل رہے لیکن والد کی رہائی پر سارے غم دھل گئے ہیں اور ہم بے حد خوش ہیں۔

- Advertisement -

کانگریس کارکنان نے سدھو کی رہائی کے پیش نظر پٹیالہ شہر کے کئی مقامات پر ان کے پوسٹر اور ہورڈنگز لگادئیے تھے جس پر خیر مقدمی کلمات درج تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ’آپ کا انتظار نہیں کرسکتی‘ جیل میں قید سدھو پر آفت ٹوٹ پڑی

واضح رہے کہ گذشتہ سال مئی میں بھارتی سپریم کورٹ نے روڈ ریج کیس میں نوجوت سنگھ سدھو کوایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔

نوجوت سنگھ سدھو نے انیس سو اٹھاسی میں بھارتی پنجاب میں سڑک پرجھگڑے کے دوران ایک شخص کواپنے دوست کے ساتھ مل کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد اس کی موت ہوگئی تھی۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ کی چوبیس تاریخ کو سدھو کی اہلیہ میں کینسر کی تشخیص ہوئی جس کے بعد انہوں نے اپنے شوہر کے نام جذباتی پیغام شیئر کیا تھا۔

نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ نوجوت کور نے لکھا تھا کہ ’وہ جیل میں ایک ناکردہ جرم کی سزا کاٹ رہے ہیں جو بھی ملوث ہیں انہیں معاف کردیں۔‘

نوجوت کور نے لکھا تھا کہ ’مجھے معاف کرنا میں آپ کا انتظار نہیں کرسکتی کیونکہ یہ اسٹیج ٹو کینسر ہے اور میں آج سرجری کروانے جارہی ہوں۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں