اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

بھارت، نوجوت سنگھ سدھو نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی سیاست دان اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعلیٰ امارندر سنگھ سے اختلافات کے بعد پنجاب کابینہ سے استعفیٰ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو نے اپنے ٹویٹر پیغام میں استعفیٰ پوسٹ کیا اور کہا کہ میں بطور پنجاب کابینہ استعفیٰ دیتا ہوں۔

نوجوت سنگھ سدھو نے کابینہ سے اپنے استعفے کی وجہ بیان نہیں کی تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق ان کے وزیراعلیٰ پنجاب امارندر سنگھ سے اختلافات تھے۔

واضح رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو اور وزیراعلیٰ پنجاب امارندر سنگھ کے درمیان اختلافات اس وقت شدت اختیار کرگئے تھے جب لوک سبھا کے انتخابات میں نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ کو ٹکٹ نہیں دیا گیا تھا۔

نوجوت سنگھ سدھو گزشتہ ماہ بھی وزارت سے دستبردار ہوگئے تھے تاہم راہول گاندھی سے ملاقات کے بعد معاملات طے پاگئے تھے جس کے بعد سدھو کو وزارت توانائی دی گئی تھی تاہم انہوں نے اپنی ذمہ داریاں نہیں سنبھالی تھیں۔

یاد رہے کہ کرتارپور راہداری کے سنگ بنیاد کی تقریب میں سدھو نے پاکستان کا دورہ کیا تھا، راہداری کھولنے پر سدھو نے پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے اسے پوری دنیا کی سکھ برادری کے لیے اچھی خبر قرار دیا تھا۔

پاکستان کے حق میں بیانات دینے کے بعد نوجوت سنگھ سدھو کو بھارتی کامیڈی پروگرام کپل شرما شو سے بھی نکال دیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں