پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

نوجوت سنگھ سدھو نے دورہ کرتارپور کی ویڈیو شئیر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے دورہ کرتارپور کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کوریڈور کو بھائی چارے اور امن کی راہ داری قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دورہ کرتارپور کی وڈیو شئیر کردی اور اپنے پیغام میں کوریڈور کو بھائی چارے اور امن کی راہ داری قرار دیا۔

یہ ویڈیو مختلف کلپس کو جوڑ کر بنائی گئی ہے، جس میں نوجوت سنگھ سدھو کے دورۂ کرتارپور کے سارے مناظر دِکھائے گئے ہیں۔

یاد رہے باباگرونانک کےجنم دن کی تقریبات کے موقع پر نوجوت سنگھ سدھو نے کرتارپور کا دورہ کیا تھا ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بابادیوجی کےدرپرپہنچنےپرخوش ہوں، بابا گرونانک کےدرپرامن کی بھیک مانگنے آیا ہوں، باباگرونانک کی تعلیمات کے مطابق امن بھائی چارہ قائم رہے اور ماوں کی گودیں آباد رہیں۔

بھارتی سابق کرکٹر نے وزیراعظم عمران خان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اتنا بڑا منصوبہ تیار کیا، جس پر میں عمران خان کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

نوجوت سنگھ سدھو نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی دروازے کھولنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ تجارت سےدونوں ملکوں کےکسانوں کو فائدہ ہوگا، ہماری زبان ثقافت سب ایک ہی ہے، یہ محض سرحدی دوریاں ہیں جو ہمیں ایک دوسرے سے جدا نہیں کرسکتیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں