بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

نوجوت سنگھ سدھو کی لاہور کے ٹکسالی بازار سے شاپنگ، شہریوں میں گھل مل گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو خریداری کیلئے ٹکسالی بازار پہنچ گئے، شہریوں نے انہیں دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور سیلفیاں بنوائیں۔

تفصیلات کے مطابق نو منتخب وزیر اعظم  عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے پاکستان آنے والے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے۔

انہوں نے ٹیکسالی بازار کا دورہ کیا، اس موقع پر وہاں موجود لوگوں نے انہیں دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا، نوجوت سنگھ سدھو لوگوں میں گھل مل گئے، سابق بھارتی کرکٹر نے شہریوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں،  انہوں نے چپل کی دکان سے چپل بھی خریدی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیو نے اپنے پیار سے انہیں مالا مال کردیا، دونوں ملکوں کے بہتر تعلقات کی نئی شروعات کی بنیاد رکھ کر بھارت واپس جارہا ہوں، ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل اور آئی پی ایل سے بھی دوستی کی نئیراہیں نکلنی چاہیئں۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف نے سابق بھارتی کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو کو گلے لگا لیا

واضح رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو بھارت میں مختلف شخصیات کے شدید احتجاج کے باوجود وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے واہگہ کے راستے پاکستان آئے۔

انہوں نے گزشتہ روز تقریب کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے ملاقات کو خوش آئند قرار دیا، سدھو نے نو منتخب وزیراعظم سے ملاقات کی اور مبارکباد دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں