اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کو سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے خط لکھ کر کہا ہے کہ کرتارپور راہ داری نے دو قوموں کو قریب کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے وزیرِ اعظم عمران خان کو خط لکھا ہے، جس میں انھوں نے کرتارپور راہ داری کھولے جانے سے متعلق بات کی۔
[bs-quote quote=”بابا نانک دربار کی مقدس سر زمین کو ورثے کا درجہ دیا جانا چاہیے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”نوجوت سنگھ سدھو”][/bs-quote]
نوجوت سنگھ سدھو نے لکھا کہ مثبت اقدام دونوں ممالک کو امن کی طرف لے جائے گا۔
انھوں نے خط میں لکھا ’بابا نانک کی 550 ویں سال گرہ کے انتظامات کا منصوبہ مکمل ہے، گوردواروں کا ماضی، مستقبل محفوظ بنانے کے لیے خدمات پیش کرنا ہوں گی۔‘
نوجوت سنگھ کا کہنا تھا کہ کرتارپور، گرو نانک دربار عقیدت مندوں کی حاضری کا منتظر ہے، برسوں بعد کرتارپور گوردوارہ حاضری دے کر دل کو سکون ہوگا۔
انھوں نے مزید لکھا کہ بابا نانک دربار کی مقدس سر زمین کو ورثے کا درجہ دیا جانا چاہیے، کرتار پور، بابا نانک گوردوارہ کی تاریخی عمارتوں کو تبدیل نہ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوت سنگھ سدھو کا سرقلم کرنے والے کے لئے ایک کروڑ انعام کااعلان
یاد رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو وزیرِ اعظم عمران خان کی دعوت پر گزشتہ سال نومبر کے آخری دنوں میں کرتار پور راہ داری تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان آئے تھے۔
جس پر ہندو انتہا پسند تنظیم ہندو یووا نے نوجوت سنگھ سدھو کا سرقلم کرنے والے کے لیے ایک کروڑ انعام کا اعلان کر دیا تھا۔