بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

’آپ کا انتظار نہیں کرسکتی‘ جیل میں قید سدھو پر آفت ٹوٹ پڑی

اشتہار

حیرت انگیز

نی دہلی: سابق بھارتی کرکٹر اور سیاست دان نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ میں کینسر کی تشخیص ہوئی جس کے بعد انہوں نے شوہر کے نام جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر اور سیاست دان نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ نوجوت کور نے لکھا کہ ’وہ جیل میں ایک ناکردہ جرم کی سزا کاٹ رہے ہیں جو بھی ملوث ہیں انہیں معاف کردیں۔‘

نوجوت کور نے لکھا کہ ’مجھے معاف کرنا میں آپ کا انتظار نہیں کرسکتی کیونکہ یہ اسٹیج ٹو کینسر ہے اور میں آج سرجری کروانے جارہی ہوں۔‘

- Advertisement -

انہوں نے لکھا کہ میں کسی پر الزام نہیں دے رہی بس یہ خدا کی مرضی ہے۔‘

نوجوت کور نے لکھا کہ ’میں باہر آپ کے انتظار میں ہر روز زیادہ مصیبت برداشت کررہی ہوں ہمیشہ کی طرح کوشش کرتی ہوں کہ آپ کی تکلیفوں کو دور کرسکوں اور کہتی ہوں کہ اپنی تکلیفیں مجھے بانٹ دیں۔‘

انہوں نے لکھا کہ سچ بہت طاقتور ہے لیکن وہ آپ کا بار بار امتحان لیتا ہے۔ یہ کلیوگ ہے۔

یاد رہے کہ سدھو 34 سال پرانے معاملے میں سپریم کورٹ کی جانب سے مجرم قرار دیے جانے کے بعد مئی 2022 سے پٹیالہ سینٹرل جیل میں قید ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں