ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

رشتے کے تنازعہ پر 2 خواتین سمیت تین افراد قتل

اشتہار

حیرت انگیز

نواب شاہ : رشتے کے تنازعہ پر 2 خواتین سمیت تین افراد قتل کردیئے گئے ، لڑکی نے پسند کی شادی کی تھی جس پر زرداری خاندان کے درمیان اختلاف تھا۔

تفصیلات کے مطابق نواب شاہ میں گھر میں تین افراد کو قتل کردیا گیا، پولیس نے بتایا کہ گاؤں باغ خان زرداری میں تعلقہ تھانے کی حدود میں گھر میں گھس کر کچھ مسلح افراد نے سوئے ہوئے افراد پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دوخواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایس ایچ او ریاض نے کہا کہ دوخاندان کےدرمیان رشتےکےمعاملے پرتنازعہ چل رہا تھا، لڑکی نے پسند کی شادی کی تھی جس پر زرداری خاندان کے درمیان اختلاف تھا۔

ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ لڑکےکےاہل خانہ صلح کےلئےاپنےخاندان کی لڑکی کارشتہ بھیجا تھا لیکن پھر بھی صلح کا راستہ نہیں نکل سکا تھا۔

پولیس نے کہا کہ مفرورملزمان کی تلاش جاری ہے تاہم جاں بحق خواتین اور مرد کی لاشوں کو پی ایم سی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تعلقہ تھانے کی حدود میں 3 افراد کے قتل کیخلاف لنک روڈ پراحتجاج کیا گیا ، احتجاج کے باعث لنک روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

مظاہرین نے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے گھرمیں گھس کرفائرنگ کرکے3افرادکو قتل کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں