بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

نواب شاہ: دولہے کو زخمی کرنے والی خاتون نے خود کشی کر لی

اشتہار

حیرت انگیز

نواب شاہ: سندھ کے ضلع شہید بے نظیر آباد کے شہر نواب شاہ میں شادی ہال کے اندر دولہے کو چھری کے حملے میں زخمی کرنے والی خاتون نے خود کشی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ نواب شاہ میں مریم روڈ پر واقع شادی ہال میں دلہا کو زخمی کرنے والی خاتون نےگلے میں پھندا لگا کر خود کشی کر لی۔

پولیس کے بیان کے مطابق خاتون نے نیاز مہر پر الزام لگایا تھا کہ وہ شادی کا وعدہ کر کے مکرگیا تھا۔

ایس ایس پی شہید بینظیر آباد تنویر حسین نے واقعے کا نوٹس لے لیا، ان کے حکم پر ایس پی ظفر صدیق کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

ایس ایس پی تنویر حسین کے مطابق انکوائری کمیٹی 3 دن میں رپورٹ پیش کرے گی، انھوں نے کہا معاملے میں جو بھی ذمہ دار ہوگا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

شادی ہال میں خاتون کا دولہے پر چھری سے حملہ، دولہا زخمی

خاتون کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، یہ ویڈیو ریکارڈ کرانے کے بعد ناہید نامی خاتون نے خود کشی کی، ویڈیو میں انھوں نے کہا کہ نیاز مہر جو کہ ان کا استاد ہے، نے ان سے شادی کا وعدہ کیا تھا۔

متوفی ناہید کا کہنا تھا کہ نیاز مہر نے کہا تھا کہ دوسری شادی وہ اس سے کرے گا، لیکن پھر کسی اور سے شادی کرنے لگا اور کہا کہ جو کر سکتی ہو کر لو۔

متوفی ناہید نے شادی ہال میں جا کر دولہے پر چھری سے حملہ کر کے اسے زخمی بھی کیا جس پر پولیس نے انھیں گرفتار کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں