نوابشاہ: سندھ کے شہر نوابشاہ میں کلوئی اسٹاپ پر مسافر گاڑیاں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
اے آر وائی یوز کی رپورٹ کے مطابق نوابشاہ میں سکرنڈ کے قریب کلوئی اسٹاپ پر دو مسافر گاڑیاں تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے، حادثہ تیز رفتاری سے اوور ٹیک کرتے ہوئے پیش آیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی دونوں گاڑیاں ٹھری میرواہ سے کراچی جارہی تھی۔
حادثے میں جاں بحق افراد کی میتیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، ڈاکٹر کے مطابق ایک زخمی شخص کی حالت نازک ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش جارہی ہے، جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں میں ایم نائن موٹروے پر خوفناک حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے، حادثے سامنے سے آنے والی گاڑی کا بونٹ اُڑ کر ٹائر میں پھنسنے کے باعث پیش آیا۔
مسافر وین کے ڈرائیور کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعد گاڑی کچے میں جاگری تھی، مسافروں کو گاڑیوں سے نکال رہا تھا کہ اس دوران آگ بھڑک اٹھی اور متعدد افراد جھلس گئے۔