شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوال سعید کا کہنا ہے کہ میں سب کچھ ہوسکتی ہوں دھوکے باز نہیں ہوسکتی۔
اے آر وائی نیوز کے کرکٹ اسپیشل شو ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں اداکارہ نوال سعید نے شرکت کی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ’ریپڈ فائر‘ میں سوالات کے جوابات دیے۔
میزبان نے پوچھا کہ اگر ایک اور زندگی ملی تو کیا کرنا چاہیں گی؟
جواب میں نوال سعید نے کہا کہ مجھے پینٹر بننے کا شوق ہے تو مصور بننا چاہوں گی، پہلے پینٹنگ کرتی ہے اب انہیں کرتی۔
انہوں نے اپنے آپ کو مزاحیہ، حساس اور جذباتی قرار دیا اور کہا کہ میں سب کچھ ہوسکتی ہوں دھوکے باز نہیں ہوسکتی، دھوکا کبھی کھایا بھی نہیں ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ اگر انڈسٹری میں کوئی مل جائے تو شادی کرلینی چاہیے، مجھے اب تک کوئی انڈسٹری اور اس سے باہر نہیں ملا ہے۔
نوال سعید نے کہا کہ انڈسٹری میں کچھ لوگ ایسے ہیں جن کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتی کیونکہ ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا نہیں رہا۔