The news is by your side.

’لگتا ہے ’جون ایلیا‘ سے دور کی رشتے داری ہے‘

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوال سعید نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں شرکت کی اور میزبان وسیم بادامی کے ’معصومانہ سوالات کے جوابات دیے۔

اداکارہ نوال سعید سے پروگرام کے سیگمنٹ ’معصومانہ میچ‘ میں معروف شاعر جون ایلیا کا شعر ’اچھا خاصا بیٹھے بیٹھے گم ہوجاتا ہوں‘ سے متعلق پوچھا گیا اور میچ کے مختلف کلپس دکھائے گئے جس کے اداکارہ نے درست جوابات دیے۔

نوال سعید کا کہنا تھا کہ ’شاعری میں دلچسپی ہے۔‘ اداکارہ نے کامیڈین عادی عدیل امجد سے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ جون ایلیا سے دور کی رشتے داری ہے۔‘

نوال نے میچ کے ویڈیو کلپس کے بھی درست جواب دیے، ویڈیو میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کو اسٹریٹ پر چھکا لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوال۔ ’خراب کارکردگی کے بعد کھلاڑی کیا بہانا کرتے ہیں؟

نوال سعید کو اس میں تین آپشن دیے گئے ’وکٹ بہت خراب تھی، آج میرا دن نہیں تھا، پریشر بہت تھا، انہوں نے کہا کہ ’پریشر بہت تھا۔‘

’سکون میری ضرورت ہے‘ نوال سعید کی تصاویر وائرل

واضح رہے کہ نوال سعید نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دل ویراں‘ میں ’منہل‘ کا مرکزی کردار ادا کیا تھا ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں حسن خان، شہروز سبزواری، سیمی پاشا، راشد فاروقی، حنا رضوی، صبیحہ پاشا ودیگر شامل تھے۔

نوال سعید سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں