تازہ ترین

گیس کی قیمتوں میں اوسط 50 فیصد تک اضافےکی منظوری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) مالی سال 2023-24...

اینٹی کرپشن پولیس نے پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار کرلیا

لاہور : عدالت سے رہائی ملنے کے بعد اینٹی...

عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 9 مئی کے...

نوال سعید کے ترکی میں سیر سپاٹے، تصاویر وائرل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نوال سعید ان دنوں ترکی کے دورے پر ہیں جہاں وہ بھرپور انداز میں چھٹیاں انجوائے کررہی ہیں۔

اداکارہ نوال سعید نے چھٹیوں کے لیے ترکی کے شہر ’پاموکلے‘ کا انتخاب کیا جہاں وہ کسی خوبصورت مقام پر موجود ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے ایک تصویر میں اداکارہ پانی میں موجود ہوکر گہری سوچ میں گم ہونے کا تاثر دے رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nawal S 🌬 (@inawalsaeed)

نوال سعید نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’پاموکلے سے بہتر کچھ نہیں ہے۔‘

اس سے قبل ایک انٹرویو میں نوال سعید سے سوال کیا گیا تھا کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں ایسی کون سی شخصیات ہیں جن کےساتھ آپ بغیر اسکرپٹ پڑھے ہی کام کے لیے ہاں کردیں گی؟

اداکارہ نے جواب دیا تھا کہ ’میں ماہرہ خان کی دیوانی ہوں مجھے لگتا ہے کہ وہ جس طرح بولتی ہیں اور کام کرتی ہیں وہ خوبصورت ہے‘۔

اداکارہ نے ماہرہ خان کے نجی ٹی وی پر دکھائے جانے والے ڈرامے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ’مجھے لگتا ہے کہ اس سے بہتر کوئی لو اسٹوری نہیں ہوسکتی اس کے بعد سے مجھے لگتا ہے کہ میں ماہرہ خان کی بہت بڑی مداح ہوں‘۔

نوال سعید کا کہنا تھا کہ ’میں ماہرہ خان کے ساتھ کسی بھی پروجیکٹ میں کام کرلوں گی اور ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہوں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ماہرہ کے علاوہ فوادخان کے ساتھ بھی کسی بھی پروجیکٹ میں کام کرنے کی خواہشمند ہوں‘۔

Comments