جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

’محبت ہواؤں میں ہے‘ معروف اداکارہ کی تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوال سعید کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نوال سعید نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں ساحل سمندر پر دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ان کی تصاویر کی تعریف کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nawal Saeed (@inawalsaeed)

ایک مداح نے لکھا کہ ’محبت ہواؤں میں ہے۔‘ ایک خاتون مداح ںے لکھا ’بہت حسین لگ رہی ہیں۔‘

واضح رہے کہ نوال سعید اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دل ویراں‘ میں منہل کا مرکزی کردار ادا کیا تھا جس کی کاسٹ میں حسن خان، شہروز سبزواری، سیمی پاشا، راشد فاروقی، حنا رضوی، صبیحہ پاشا ودیگر شامل تھے۔

نوال سعید سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جبکہ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد ہزاروں میں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں