شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوال سعید نے بتایا ہے کہ وہ کیسے لڑکے سے شادی کریں گی۔
اداکارہ نوال سعید نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور شوبز کیریئر، نجی زندگی سے متعلق کھل کا اظہار خیال کیا۔
دوران شو سوال کا جواب دیتے ہوئے نوال نے بتایا کہ انہیں شادی کے لیے کیسے لڑکے کی خواہش ہے۔
نوال سعید نے بتایا کہ شادی کے لیے ایسے لڑکے کی تلاش ہے جو اچھا انسان ہو، ایمان دار و وفادار بھی ہو، ان کا کہنا ہے کہ یہ بنیادی چیزیں ہیں جو کسی انسان میں لازمی ہونی چاہئیں لیکن آج کل یہ ملنا بہت مشکل ہے اسے خریدا نہیں جاسکتا یہ انسان کے اندر فطرتاً ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یمنیٰ زیدی اور سجل علی بہترین اداکاری کرتی ہیں اور مجھے بھی ان جیسی اداکاری کرنے کی خواہش ہے۔
اداکارہ نے ماضی سے متعلق بتایا کہ میرا دل ٹوٹ چکا ہے لیکن اب وہ اس دکھ سے باہر آچکی ہیں۔
نوال سعید نے بتایا کہ ان کا دل کس نے توڑا ہے تاہم شوبز انڈسٹری میں ان کی جوڑی ساتھی اداکار نور حسن کے ساتھ کافی مقبول ہے اور پسند کی جاتی ہیں۔
وہ نور حسن اکثر و بیشتر ایک ساتھ مزاحیہ ویڈیوز بناتے اور مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ نوال سعید اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جان جہاں‘ میں ’گل زیب‘ کا کردار نبھا رہی ہیں جس کے مرکزی کرداروں میں عائزہ خان اور حمزہ علی عباسی شامل ہیں۔
جان جہاں کی ہدایت کاری کے فرائض قاسم علی مرید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ردا بلال نے لکھی ہے۔