اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

گھر کے کام کرتے ہوئے جان جاتی ہے، نوال سعید

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوال سعید کا کہنا ہے کہ گھر کے سارے کام کرتے ہوئے جان جاتی ہے۔

اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں‘ میں اداکارہ نوال سعید شرکت کریں گی جس کا پرومو شیئر کیا، اداکارہ نے میزبان کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

نوال سعید نے سوال کیا گیا کہ ’گھر میں کون سا ایسا کام ہے جو کرتے ہوئے جان جاتی ہے؟

اداکارہ نے کہا کہ ’سارے گھر کے کام کرتے ہوئے جان جاتی ہے۔‘

میزبان نے پوچھا کہ ایسا کیا ہے جو دنیا کو آپ کے بارے میں معلوم نہیں ہے؟ نوال سعید نے بتایا کہ ’پہلے میں نیند میں باتیں کرتی تھی۔‘

نوال سعید نے پروگرام میں ’گانا ’خطا ہوگئی سزا ہوگئی‘ بھی گنگنایا۔

اداکارہ کے انسٹاگرام پر فالووورز کی تعداد دس لاکھ سے زائد ہے جبکہ وہ گاہے بگاہے نئی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ نوال سعید نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دل ویراں‘ میں ’منہل‘ کا مرکزی کردار ادا کیا تھا ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں حسن خان، شہروز سبزواری، سیمی پاشا، راشد فاروقی، حنا رضوی، صبیحہ پاشا ودیگر شامل تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں