جمعرات, اکتوبر 10, 2024
اشتہار

نواز شریف اور بلاول کی اہم ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ ایسا نظام عدل بنانا ہے جس میں کسی فرد کی بالادستی نہ ہو۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن نواز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے مہنگائی کی شرح 32 سے 6.9 فیصد ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پالیسی ریٹ میں کمی اور معاشی بہتری پر بھی اطمینان کا اظہار کیا جبکہ پاکستان اور عوام کو ریلیف ملنے کی رفتار بڑھنا خوش آئند ہے۔

- Advertisement -

بلاول اور نواز شریف نے سعودی سرمایہ کار وفد کی آمد، ایس سی او کے انعقاد کا بھی خیرمقدم کیا اور اتفاق کیا کہ یہ سرگرمیاں معاشی بہتری کے لیے نہایت مثبت پیش رفت ہے۔

اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ ایسا نظام عدل لانا چاہتے ہیں جس میں کسی ایک شخص کو وہ اختیار حاصل نہ ہو جو جہوری نظام کو پٹری سے اتار دے، ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ فرد واحد ملک و قوم کو سیاہ اندھیروں کے سپرد کردے۔

ن لیگ کے صدر نے کہا کہ آج حاصل ہونے والی معاشی کامیابیوں کی بنیاد بھی سیاسی اتحاد و اتفاق ہے۔

انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت پر دستخط کرنا درست وقت پر تاریخی فیصلہ تھا، میثاق جمہوریت سے ملک میں جمہوریت کو استحکام ملا اور اس کے نتیجے میں غیر جمہوری قوتوں کا سیاسی جماعتوں نے مل کر مقابلہ کیا۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ سب جمہوری قوتوں کو مل کر پارلیمنٹ کے ذریعے عدل کا نظام وضع کرنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں