لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن روانہ ہوگئے۔ شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت آج بھی ہوگی تاہم یہ دونوں آج عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن روانہ ہوگئے۔ نواز شریف اور مریم نواز غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے براستہ دوحہ لندن جائیں گے۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز بھی لندن جا رہے ہیں۔ شریف خاندان کے لندن جانے کا مقصد نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کرنا ہے جو کینسر کے خلاف اپنی جنگ لڑ رہی ہیں۔
نواز شریف اور مریم نواز عید کے بعد وطن واپس آجائیں گے۔
خیال رہے کہ احتساب عدالت میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے شریف خاندان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی درخواست دائر کی تھی جس پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت آج بھی ہوگی تاہم نواز شریف اور مریم نواز آج عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔