لاہور : احتساب عدالت نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں نواز شریف اور منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف خاندان کی جاٸیدادیں منجمد کرنے کے خلاف درخواستوں پر وکلاء کو دلاٸل کے لیے طلب کرلیا۔
احتساب عدالت میں دونوں مقدمات کی سماعت ہوٸی، عدالت نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں نواز شریف کی جاٸیداد قرق کرنے کے خلاف درخواستوں پر وکلاء کو یکم مارچ کو دلاٸل کے لیے طلب کرلیا۔
یوسف عباس سمیت دیگر کی جانب سے مؤقف اختیارکیا گیا کہ نیب میاں نواز شریف کی وہ جاٸیدادیں بھی ضبط کرکے نیلام کر رہا ہے جو تقسیم ہو چکی ہیں لہٰذا عدالت نیلامی کا حکم واپس لے تاکہ میاں نواز شریف واپس آ کر کیس کا سامنا کرسکیں۔
مزید پڑھیں : شہباز شریف نے نوازشریف کی واپسی سے متعلق اٹارنی جنرل کے خط کو خلاف قانون قرار دے دیا
علاوہ ازیں منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف خاندان کی جاٸیدادیں منجمد کرنے کے خلاف حمزہ شہباز اور نصرت شہباز نے مؤقف اختیارکیا کہ عدالت کا اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ حقاٸق کے برعکس ہے لہٰذا اسے کالعدم قرار دیا جاٸے،عدالت نے وکلا کو11 فروری کو بحث کے لیے طلب کرلیا۔