بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

شریف برادران سعودی عرب کے دورے کے بعد آج وطن واپس پہنچ رہے ہیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیراعظم نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب آج وطن واپس پہنچ رہےہیں، ذرائع کےمطابق کرپشن کےالزام میں پکڑے گئے شہزادوں کےسابق پارنٹرشریف برادران سے سعودی ایجنسیز نے پوچھ گچھ کی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب سعودی عرب کے پراسرار دورے کے بعدآج وطن واپس پہنچ رہےہیں، شریف برادران نے دورے کے آخری روز اعلیٰ سعودی شخصیت سے تفصیلی ملاقات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کرپشن کے الزام میں پکڑے گئے شہزادوں کے سابق پارنٹرشریف برادران سے سعودی ایجنسیز نے پوچھ گچھ کی ۔

ریاض میں نااہل وزیراعظم نوازشریف کی اعلیٰ سعودی شخصیت سےتفصیلی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف بھی موجود تھے، نوازشریف سعودی شخصیت سے ملاقات کے بعد ریاض سے جدہ روانہ ہوگئے، نوازشریف آج عمرےکی ادائیگی کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سعودی عرب سے پاکستان کیلئے روانہ ہوجائیں گے اور علی الصبح لاہور پہنچیں گے جبکہ نواز شریف آج شام سعودی ایئرلائن کی پرواز سے اسلام آبادپہنچیں گے۔


مزید پڑھیں : نواز و شہباز کی سعودیہ روانگی، این آر او یا کرپشن کی تحقیقات، پردہ اٹھ گیا


ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شریف برادران سے سعودی ایجنسیز نے کرپشن سے متعلق تحقیقات کیں، دونوں بھائی مبینہ طورپر کرپشن کے الزام میں گرفتار سعودی شہزادوں کے پارٹنر رہ چکے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے سعودی ایجنسیوں نے شریف برادران سے معلومات کی ضرورت محسوس کی، شریف برادران کے سعودی عرب میں قیام کی وجہ یہی ہے، نواز اور شہباز شریف کو سعودی حکام کی جانب سے پذیرائی نہیں مل رہی ، دونوں کی کسی اعلیٰ سعودی شخصیت سے ملاقات نہیں ہوئی جبکہ سعودی شیخ شکارگاہیں قطری شہزادوں کو دینے پر پہلے ہی ناراض ہیں۔

یاد رہے کہ 31 دسمبر کو سابق وزیراعظم میاں نوازشریف غیرملکی ایئرلائن کی پرواز 739 سے سعودی عرب پہنچے تھے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف 27 دسمبر کو خصوصی دورے پر سعودی عرب روانہ ہوئے تھے، جن کے لیے سعودی عرب سے خصوصی طیارہ بھیجا گیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں