منگل, نومبر 26, 2024
اشتہار

نواز اور شہباز شریف کی مشاورت، وفاقی کابینہ کے لیے نام طے کرلیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے قائد نواز اور شہباز شریف نے مشاورت کے بعد وفاقی کابینہ کے لیے نام طے کرلیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ اور خواجہ آصف کو وزیر دفاع بنایا جائے گا، احسن اقبال وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی ہوں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عطا تارڑ کو وزیر اطلاعات، مصدق ملک کو وزیر توانائی بنایا جائے گا۔

- Advertisement -

جلیل عباس مشیر خارجہ کا قلمدان ملے گا، طارق فاطمی معاون خصوصی برائے خارجہ امور ہوں گے، اورنگزیب خان مشیر خزانہ اور شمشاد اختر معاون خصوصی خزانہ ہوں گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ محسن نقوی کو مشیر داخلہ بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نئی حکومت بنتے ہی نگراں وفاقی کابینہ کو سبکدوش کر دیا گیا تھا۔

تمام 25 وفاقی وزرا، مشیر اور معاونین خصوصی سبکدوش ہو گئے تھے۔ کابینہ ڈویژن نے نگراں کابینہ کی سبکدوشی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام 16 وفاقی وزرا اور 2 مشیروں کو سبکدوش کر دیا گیا تھا جب کہ تمام7معاونین خصوصی بھی سبکدوش ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں