جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ناحق، بےگناہوں کا خون بہانے والے رعایت کےمستحق نہیں ، نوازشریف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ناحق اور بےگناہوں کا خون بہانے والے رعایت کے مستحق نہیں، محنت کش اللہ کا دوست ہوتا ہے اور اس کے دوستوں کو نشانہ بنانے والے عذاب سے نہیں بچ سکتے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے کوئٹہ میں شہادتوں اورنقصانات پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا اللہ تعالی نےمحنت کش کواپنادوست قراردیاہے، اللہ کے دوستوں کو نشانہ بنانے والے عذاب سے نہیں بچ سکتے۔

،نوازشریف کا کہنا تھا ناحق،بےگناہوں کاخون بہانےوالےرعایت کےمستحق نہیں ، متاثرہ خاندانوں کےغم میں پوری قوم شریک ہے۔

مزید پڑھیں : کوئٹہ: ہزارگنجی فروٹ مارکیٹ کے قریب دھماکا ، 20 افراد جاں بحق، 48 زخمی

یاد رہے آج صبح کوئٹہ کے علاقہ ہزارگنجی کی فروٹ مارکیٹ کے قریب دھماکہ ہوا، دھماکے کے نتیجے میں بیس افراد جاں بحق جبکہ اڑتالیس سے زائد زخمی ہوئے، دھماکاخیزموادآلوؤ ں میں رکھاگیاتھا، جاں بحق افرادمیں سیکیورٹی اہلکاربھی شامل ہے جبکہ 8 جاں بحق افراد کا تعلق ہزارہ کمیونٹی سے ہے۔

بعد ازاں صوبہ بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیا اللہ لانگو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوئٹہ ہزار گنجی میں دھماکہ خودکش تھا، تحقیقات سے لگتا ہے کہ مخصوص کمیونٹی کو نشانہ نہیں بنایا گیا، مستقبل میں بلوچستان اہم حیثیت اختیار کر چکا ہے، دشمن نہیں چاہتا بلوچستان میں امن ہو۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں