پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

لیگی حکومت کے معاشی ترقی کے دعوے جھوٹے نکلے، روپے کی قیمت مزید گرے گی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نون لیگ کے معاشی ترقی کے سارے دعوے جھوٹے نکلے، حکومت جاتے ہی ملکی معیشت کو شدید خطرات لاحق  ہوگئے، روپے کی قدر میں غیرمعمولی کمی ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی حکومت کے جاتے ہی اس کا جھوٹ بے نقاب اور دعوؤں کے برعکس مالی بحران انتہائی سنگین ہوگیا۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں پانچ ارب ڈالر کی کمی ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عید کے بعد روپے کی قدر میں غیرمعمولی کمی ہوسکتی ہے, معیشت کو سہارا دینے کے لیے بھاری سرمایہ درکار ہوگا۔ لیگی حکومت نے آنے والی حکومت پر دس کھرب زیرگردش قرضوں کا بوجھ ڈال دیا۔

زرمبادلہ کے ذخائر کم ترین سطح پر صرف 16ارب 40کروڑ ڈالر رہ گئے, اسٹیٹ بینک کے پاس صرف دس ارب ڈالر رہ گئے, زرمبادلہ کے یہ ذخائر 8 ہفتے کے درآمدی بل کے لیے بھی ناکافی ہیں۔

اس کے علاوہ رواں مالی خسارے میں 50فیصد اضافہ ہوا, 10ماہ میں جاری خسارہ14ارب ڈالر سے اوپر چلاگیا, مشکلات سے نکلنے کیلئے چین سے 4ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرضہ لیا گیا،مزید دو ارب ڈالر قرض کی درخواست دے دی گئی، نگراں یا آئندہ حکومت کو آئی ایم ایف سے رجوع کرنا پڑے گا۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سابقہ دور حکومت میں ناقص پلاننگ کی انتہا کر دی گئی، جس کے باعث  عید کے بعد روپے کی قیمت خطرناک حد تک گرسکتی ہے۔

نگراں حکومت کو الیکشن کے مہینے میں انتہائی مشکل صورتحال کا سامنا کرنا ہوگا جبکہ نون لیگ کی حکومت آخری دن تک معاشی استحکام کا ڈھنڈورا پیٹتی رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں