منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

سزا یا شکست کا خوف : ن لیگ کا الیکشن کے روز پاک فوج کی تعیناتی پراعتراض

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ن لیگ نے پولنگ بوتھ پر فوج کی تعیناتی پر اعتراض اٹھا دیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ حارث کی دستبرداری اور وکیل نہ ملنے کی دہائی بھی الیکشن میں تاخیرکا حربہ ہے۔

نیب ریفرنسز میں سزا اور الیکشن میں ہارنے کا خوف ہے اس لیے نون لیگ عام انتخابات میں روڑے اٹکانے کے درپے ہے، خواجہ حارث کی دستبرداری اور وکیل نہ ملنے کی دہائی تاخیری حربہ ہے۔

اس حوالے سے باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن میں تاخیر کے لیے ن لیگ نے الیکشن کے روز پولنگ بوتھ پر فوج کی تعیناتی پر اعتراض اٹھا دیا ہے۔

میگا کرپشن کے نیب ریفرنسز کا فیصلہ کن مرحلہ آیا تو شریف فیملی کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، شریف خاندان کی کوشش ہے کہ نیب کورٹ کا فیصلہ الیکشن کے قریب آئے، الیکشن کے وقت نیب کورٹ کے فیصلے پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ آسان ہوگی۔

ذرائع کے مطابق شریف خاندان ایسے موقع پر اپنے خلاف فیصلے پر انصاف نہ ملنے کا راگ الاپے گا، نوازشریف کی لندن جانے کی درخواست بھی تاخیری حربے کا ہی حصہ ہے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کی قیادت نے الیکشن میں پاک فوج کی تعیناتی کے ٹی او آرز پر اعتراض کی ہدایت کی ہے، فوج کی نگرانی میں الیکشن کی مخالفت نہ کرنے کا رہنماؤں کا مشورہ نہیں مانا گیا۔

نواز شریف کی ہدایت پر ن لیگ نے الیکشن کمیشن کومؤقف سےآگاہ کر دیا، دوسری جانب پاک فوج جمہوریت کے تسلسل، شفاف اور آزادانہ الیکشن کے حق میں ہے۔

،زید پڑھیں: آزاد کشمیر کے انتخابات میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

مجازاتھارٹی کی ہدایت پر فوج شفاف الیکشن میں کردار کیلئے پرعزم ہے، ذرائع کے مطابق سزا اور الیکشن میں شکست کے خوف سے ن لیگ فوج کیخلاف مہم چلا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: این اے 122اور 144 ضمنی الیکشن ، پولنگ میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

فوج پر میڈیا کے ذریعے دباؤ اور اثرانداز ہونے کے الزامات لگا رہی ہے، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت غیرملکی میڈیا پر پاک فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں