کراچی : پاکستان کی سیاست میں مخالفین کے گھروں کا گھیراؤ، احتجاج اورحملہ کرنے کی روایت نواز لیگ نے ڈالی۔
آج سے چار ماہ قبل نواز لیگ کے کارکنان نے مغربی لندن کے علاقے رچمنڈ میں عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما اسمتھ کی رہائش گاہ کے باہراحتجاج کر کے کیا تھا۔
نواز لیگ کے کارکنوں نے جمائمہ کے گھر کا گھیراؤ کرلیا، لیگی کارکنوں نے احتجاج کے دوران عمران خان کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی تھی۔
اس کے علاوہ اس روایت کا آغازانیس سو نوے کی دہائی میں بھی نواز لیگ کے کارکنوں نے ڈیرہ غازی خان میں سابق صدر فاروق احمد لغاری کے گھرپر بھی دھاوا بولا تھا۔
اسی سے متعلق : لیگی کارکنان کاجمائما کےگھر کے باہر مظاہرہ ،عمران خان کیخلاف نعرے
سیاست میں مخالفین کے گھروں کا گھیراؤ، احتجاج اورحملہ کرنے کی روایت ن لیگ نےڈالی، اب تحریک انصاف نے رائیونڈ مارچ کا اعلان کیا ہے تو کھلاڑیوں کا راستہ روکنے کیلے نون لیگ کے متوالوں نے نواز شریف جانثار فورس بنا لی۔
رائے ونڈ مارچ کے موقع پر اگر سیاسی کارکنوں میں تصادم ہوا تو اس ناخوشگوار واقعے کے ملکی سیاست پر دور رس نتائج مرتب ہوں گے۔