جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

نواز شریف اور چوہدری شجاعت کا قومی اسمبلی کی 2 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور :  مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے قومی اسمبلی کی 2 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات ہوئی۔

نواز شریف نے چوہدری شجاعت سے ان کی صحت سےمتعلق خیریت دریافت کی اور چوہدری شجاعت حسین نے نواز شریف سے گھر آنے پرشکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر شہباز شریف ،مریم نواز ،راناثنااللہ اورایاز صادق بھی موجود تھے، ملاقات میں موجودہ ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی گفتگو ہوئی۔

بعد ازاں نوازشریف کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کا احوال سامنے آیا ، جس میں ق لیگ اور ن لیگ میں قومی اسمبلی کی 2 اور پنجاب اسمبلی کی 3نشستوں پرایڈجسٹمنٹ پر اتفاق کرلیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ چوہدری سالک اورطارق بشیرچیمہ کیلئے قومی اسمبلی کی سیٹ پر ایڈجسٹمنٹ اوت چوہدری شافع حسین کیلئے پنجاب اسمبلی کی سیٹ پر ایڈجسٹمنٹ ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ چوہدری سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ ایم این اے کا الیکشن لڑیں گے اور گجرات میں ایم پی اےکی نشست پر ن لیگ اپنا امیدوار کھڑا نہیں کرے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں