منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

نواز شریف کی ایون فیلڈریفرنس فیصلہ مؤخرکرنے کی درخواست آج دائر جائے گی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ایون فیلڈ کیس کا فیصلہ مؤخر کرنے کی درخواست آج دائر کی جائےگی، ایون فیلڈ کیس کا فیصلہ 6 جولائی کو سنایاجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ایون فیلڈ کیس کا فیصلہ رکوانے کے لئے اپیلیں شروع کردیں ہیں ، نوازشریف وکلا سے مشاورت کے بعد درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کی جانب سے ایون فیلڈریفرنس کا فیصلہ مؤخر کرنے کی درخواست تیار کرلی گئی ہے اور درخواست آج احتساب عدالت میں دائر کی جائے گی۔

فیصلہ لکھنے میں مصروف جج محمد بشیرآج بھی رخصت پر ہیں، درخواست دائر ہونے پر ڈیوٹی جج ارشد ملک سماعت کریں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف فیصلے کے وقت عدالت میں پیش ہوں یا نہ پوں اس سے فیصلے پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

گذشتہ روز لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ چند دنوں کے لئے موخر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیصلہ کمرہ عدالت میں کھڑے ہو کر سننا چاہتا ہوں، فیصلہ حق میں آئے یا خلاف پاکستان جاؤں گا۔


مزید پڑھیں : نواز شریف کا ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ چند دنوں کے لئے موخر کرنے کا مطالبہ


ان کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت بہتر ہونے پر پاکستان جاؤں گا، عوامی نمائندہ ہوں، بزدلی کا مظاہرہ نہیں کروں گا، گھبرانے والا نہیں‌، مگر بیگم کلثوم نواز 21 دن سے وینٹی لیٹر پر ہیں، میری اہلیہ کا گزشتہ روز آپریشن ہوا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ایون فیلڈ کیس میں احتساب عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ یہ فیصلہ 6 جولائی کو جمعے کے روز سنایا جائے گا، احتساب عدالت نے ملزم کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نے دس مئی کو پریس کانفرنس میں کہا تھا کرپشن مقدمات میں سزاہوئی تو اپیل نہیں کروں گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں