تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

اداروں کی عزت کرنے والا شخص ہوں: نواز شریف

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اداروں کی عزت کرنے والا شخص ہوں۔ میرے مقابلے میں دوسرے فیصلے آئے وہ بھی سب کے سامنے ہیں۔ دہرا معیار نہیں ہونا چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کی عزت کرنے والا شخص ہوں۔ میرے خلاف جو فیصلہ آیا وہ میری اور قوم کی نظر میں ٹھیک نہیں۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ بلیک لا ڈکشنری کا سہارا لے کر فیصلہ لکھا گیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست پر فل بنچ بنا دیا گیا۔ عمران خان خود میرے خلاف فیصلے کو کمزور قرار دے چکے ہیں۔ ’عدالتوں کے اندر اور باہر آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جج کے ریمارکس سب کے سامنے ہیں۔ ’جسٹس صاحب نے کہا کیس پاناما کا تھا اور نااہلی اقامہ پر ہوئی۔ کمزور فیصلے پر بات ہوسکتی ہے‘۔

نواز شریف نے کہا کہ میرے مقابلے میں دوسرے فیصلے آئے وہ بھی سب کے سامنے ہیں۔ عمران خان نے اقبال جرم کیا مگر پھر بھی صادق اور امین ٹھہرے۔ ’عمران خان غلطی تسلیم کر رہے تھے مگر عدالت نے کہا اس طرف نہ جائیں۔ سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کو نا اہل کیا لیکن کوئی جے آئی ٹی نہیں بنائی‘۔

انہوں نے کہا کہ دہرا معیار نہیں ہونا چاہیئے۔ جنہوں نے اقامے پر نکالا انہوں نے نیب ریفرنسز بھی بنا کر بھیجے۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ جو سب پر باتیں کر رہے تھے ان کا اپنا کیس سامنے آگیا۔ شیخ رشید کی جانب سے کروڑوں کی زمین چھپائی گئی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -