ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

چیئرمین سینیٹ کی تعیناتی، نواز شریف کی اتحادی جماعتوں سے رابطے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین سینیٹ کی تعیناتی کے لیے نااہل وزیر اعظم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کو اتحادی جماعتوں سے رابطے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو نومنتخب آزاد سینیٹرز اور اتحادی جماعتوں سے رابطے کا ٹاسک دیا ہے، جس کے تحت وہ دیگر رہنمائوں کے ہمرا جماعتوں سے ملاقات کریں گے۔

ذارئع کے مطابق نا اہل وزیر اعظم نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو مولانا فضل الرحمان، محمود خان اچکزئی اور حاصل بزنجو سے خصوصی رابطے کی ہدایت کی ہے جبکہ وہ خود بھی نو منتخب سینیٹرز سے انفرادی رابطے کریں گے۔

سینیٹ انتخابات میں اراکین کی خرید و فروخت حرام قرار

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کی تعیناتی کے لیے مزید 19 سینیٹرز کی حمایت درکار ہے جس کے لیے وزیر اعظم سمیت سینئر لیگی سینیٹرز نے بھی رابطوں کی مہم تیز کر دی ہے۔

خیال رہے کہ سینیٹ انتخابات کے بعد کوئی بھی سیاسی جماعت واضح اکثریت حاصل نہیں کرسکی اس لیے چیئرمین سینیٹ کی تعیناتی کے لیے سیاسی جوڑ توڑ اور رابطوں کا سلسلہ جاری ہے، تاہم ذرائع کے مطابق اس وقت ن لیگ کے پاس 34 سینیٹرز کی حمایت حاصل ہے۔

سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ‘ عدالت کی الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت سے جواب طلبی

علاوہ ازیں آج وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ناہل وزیر اعظم نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات کی جس میں چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے لیے تبادلہ خیال کیا اور اتحادی جماعتوں سے رابطوں پر غور سے متعلق بھی بات چیت کی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں