لاہور: وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی درخواستوں پر اعلیٰ عدلیہ نے نوٹس لے لیا ہے تو پھر ایک پارٹی کی جانب سے اسلام آباد بند کرنے کا کیا جواز ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے لاہورگورنر ہاؤس میں پاناما لیکس کے خلاف تحریک انصاف کے احتجاج کو روکنے اور نمٹنے کے لیے قریبی رفقائے کار سے مشاورت کی اور دھرنے سے نمٹنے کی حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔
مشاورتی بیٹھک میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کسی بھی قیمت پر ریاست کو بے بس نہیں ہونے دے گی اور نہ ہی کسی کو ریاستی مشینری بند کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
پڑھیں: پی ٹی آئی دھرنا : حکومت کا شرکاء سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ
یاد رہے تحریک انصاف کی جانب سے 2 نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد لیگی اور تحریکی رہنماؤں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف بیان دینے کاسلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد دھرنا : ہر حلقے سے دو ہزار افراد لانے کا ٹاسک، فلیٹس بک